دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ، توانائی بحران پر بھی2017ء تک قابو پا لیں گے،وزیراعظم،سری لنکن تاجر پاکستان آئیں اورسرمایہ کاری کریں، تمام سہولیات مہیا کرینگے ، پاکستان علاقائی تعاون کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، اقتصادی راہداری خطے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی،تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ،سری لنکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ، حکومتی کوششوں سے معاشی خسارہ کم ہوکر 5اعشاریہ 3 فیصد رہ گیا،سر ی لنکن بزنس کمیونٹی و صحافیوں سے ناشتہ پر گفتگو

جمعرات 7 جنوری 2016 09:13

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء)وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،اس جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں، توانائی بحران پر بھی2017ء تک قابو پا لیں گے ،سری لنکن تاجر پاکستان آئیں اورسرمایہ کاری کریں، تمام سہولیات مہیا کریں گے ، پاکستان علاقائی تعاون کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، اقتصادی راہداری خطے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی،تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے ،سری لنکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ،پاکستان بجلی و گیس سمیت تمام بحرانوں پر قابو پا لے گا ۔

وزیراعظم نوازشریف کی سری لنکن بزنس کمیونٹی اور صحافیوں سے ناشتے پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر سے استفادہ کیا جارہاہے ،توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلیے منصوبے جاری ہیں،سری لنکا پہلا ملک ہے جس سے آزاد تجارت کا معاہدہ کیا ،تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے سے گیس کی کمی دور کرنے میں معاون ہوگا،تاپی گیس پائپ لائن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور لوگوں کو روزگار میسرآئے گا، پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ،پاکستان علاقائی تعاون کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،ہمیں دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر انحصار کرنا ہے ،کم سے کم وقت میں باہمی تجارت کا حجم حاصل کریں گے ،پاکستان اور سری لنکا کی تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بہترین اقتصادی تعلقات ہیں ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی تجارت صلاحیت کے مطابق نہیں ،پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف عالمی ادارے کررہے ہیں ، بجٹ خسارے میں مرحلہ وار کمی آرہی ہے ، حکومت کی کوششوں سے معاشی خسارہ کم ہوکر 5اعشاریہ 3 فیصد رہ گیا ، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کہا رواں سال اقتصادی شرح نمو 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور بجٹ خسارے کو کم کر کے 6 فیصد پر لے آئے ہیں۔

عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بحالی کا اعتراف کر رہے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے سری لنکا کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پْرکشش ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام بحرانوں پر قابو پانے کا سفر جاری ہے ، پاکستان مسائل اور مشکلات سے نکل رہاہے ،پاکستان کو توانائی کے بحران کا سب سے برا چیلنج درپیش ہے ،2017کے آخر تک توانائی بحران پر قابو پالیں گے ،پاکستان کو کئی چیلنجزوراثت میں ملے ہیں ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، دہشت گردی ، توانائی سمیت مختلف چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا 30 سال سے دہشت گردی کیخلاف نبرد آزما ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کر دی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔ توانائی بحران سمیت مختلف چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں اورجلد ان پر قابو پالیا جائے گاکیونکہ ہم معیشت کی بحالی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں ۔وزیراعظم نے سری لنکن تاجروں کے سرخ فیتے سے متعلق تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پر ایک سری لنکن تاجرنے وزیراعظم سے پاک بھارت کشیدگی سے جنوبی ایشیا بزنس فورم غیرفعال ہونے کا شکوہ بھی کیا۔