”چار گھنٹے کا فاصلہ طے کرنے میں 44 سال لگ گئے“،1971ء کی جنگ میں بچھڑے باپ بیٹا2016ء میں مل گئے، 80 سالہ والد خوشی کے نہال،ابراہیم کو لینے ایئرپورٹ پر تقریباً50 افراد آئے ، موقع پر موجود لوگوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں
جمعہ 8 جنوری 2016 09:42
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء)”چار گھنٹے کا فاصلہ طے کرنے میں 44 سال لگ گئے“1971ء کی جنگ میں بچھڑے باپ بیٹا2016ء میں مل گئے، ابراہیم کو لینے ایئرپورٹ پر تقریباً50 افراد آئے ، موقع پر موجود لوگوں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ابراہیم ثانی کافی کوششوں کے بعد تین ماہ کا ویزا لے کر والد سے ملنے پاکستان آئے ہیں،جو سفر محض چار گھنٹوں میں کیا جا سکتا تھا اسے مکمل کرنے میں بھارتی کے شمالی علاقے لداخ کے ایک بیٹے کو 44 سال لگ گئے۔
1971 کی جنگ نے ابراہیم ثانی کو جب وہ محض چھ سال کے تھے، اپنے والد سے الگ کر دیا تھا۔،ان کے والد عبدالغفور پاکستانی علاقے گلگت میں مزدوری کے لیے آئے تھے کہ جنگ کی بنائی نئی سرحد کی وجہ سے واپس اپنے گاوٴں نہ لوٹ سکے۔(جاری ہے)
ان باپ بیٹے کی ملاقات چند روز قبل بالآخر سکردو کے ہوائی اڈے پر ہوئی۔اس موقع پر ہوائی اڈے پر موجود گلگت کے صحافی نے بتایا کہ چالیس پچاس لوگ ابراہیم کو لینے آئے تھے جبکہ ایئرپورٹ پر موجود دیگر مسافر بھی اس ملاقات کو دیکھ کر رو پڑے۔
ہر کسی کی آنکھ پرنم تھی۔بی بی سی اردو سے ٹیلیفون پر گلگت کے ضلع گانچھے سے بات کرتے ہوئے ابراہیم ثانی نے کہا کہ خواہش تو ملنے کی ان کی طویل عرصے سے تھی لیکن کوششوں کی باوجود ایسا نہ ہوسکا۔ ’میں، میری بڑی بہن اور ماں سرحد پار رہ گئے جب جنگ میں بھارت نے ہمارے علاقے کو اپنا حصہ بنا لیا جبکہ والد یہاں رہ گئے۔‘ درخواستوں سے کچھ نہیں ہوتا۔ ان دونوں ملکوں نے کہا تھا کہ وہ ملانے کی کوشش کریں گے راستے کھولیں گے لیکن ہوا کچھ نہیں، کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ یہ ہوگیا تو بہت خوشی ہوگی اللہ کا شکر ادا کریں گے۔80 سال سے زیادہ عمر کے عبدالغفور نے بیوی کی موت کے بعد یہاں دوسری شادی کر لی اور دوکانداری کر کے گزارا کیا۔ وہ ریڈیو سٹیشن میں بھی مترجم کا کام کرتے رہے ہیں۔بیٹے سے ملاقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ ایک جسم کے دو ٹکڑے آپس میں دوبارہ مل گئے۔ خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ابراہیم ثانی کافی کوششوں کے بعد تین ماہ کا ویزا لے کر پاکستان آئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کئی مرتبہ والد نے بھی بھارتی ویزے کی کوشش کی لیکن جموں و کشمیر کی صورتحال کی وجہ سے اسے مسترد کر دیا گیا لہذا وہ نہیں جاسکے۔’میری بہن بھی وہاں اسی طرح تڑپ رہی ہے مگر ملنے کے لیے لیکن کوئی آسان راستہ نہیں ہے۔‘تقسیم ہند کے موقع پر اور اس کے بعد بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں نے بڑی تعداد میں اس خطے کے لوگوں کو تقسیم کیا ہے اور ان کی زندگیاں ہی تبدیل کر دی ،باپ بیٹے کی ملاقات چند روز قبل بالآخر سکردو کے ہوائی اڈے پر ہوئی ابراہیم ثانی کو بچھڑتے وقت کے والد یاد نہیں لیکن بعد میں خط وکتابت کے ذریعے انھوں نے ان کی تصاویر دیکھیں۔وہ کہتے ہیں ’بس اتنا معلوم تھا کہ ہیں لیکن ہونے کے باوجود اپنے آپ کو جدا محسوس کرتے تھے۔‘عبدالغفور بھی ماضی کی تلخ یادوں کو کرید کر بتاتے ہیں کہ اس وقت وہ روزگار کے سلسلے میں سکردو آئے تھے لیکن پھر سنا کہ جنگ ہوگئی ہے۔’ایک دو گاوٴں پر انڈیا نے قبضہ کر لیا تو میں یہاں مجبوراً پھنس گیا۔ دو ہزار میں جب اس خطے میں ٹیلیفون آیا تو اس پر بات ہونے لگی لیکن ملاقات پھر بھی نہ ہو سکی۔‘اس سوال پر کہ کیا وہ دونوں ملکوں سے کوئی اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ ان جیسے بٹے ہوئے خاندان یکجا ہو سکیں، تو عبدالغفور اپنی نحیف آواز میں بولے کہ ’درخواستوں سے کچھ نہیں ہوتا۔ ان دونوں ملکوں نے کہا تھا کہ وہ ملانے کی کوشش کریں گے، راستے کھولیں گے لیکن ہوا کچھ نہیں، کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ یہ ہوگیا تو بہت خوشی ہوگی اللہ کا شکر ادا کریں گے۔بیٹے کی واپسی کی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ظلم ہے لیکن کیا کریں؟ کوئی چارہ نہیں ہے۔ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اب دوبارہ جدائی کے انتظار میں ہیں کہ ویزے کے ختم ہونے پر واپسی پر کیا منظر ہوگا۔مجھے پھر ایک مرتبہ اس جدائی کے منظر کو دیکھنا ہے۔ پھر مجھے محسوس کرنا ہوگا کہ جدائی کیا ہوتی ہے۔جمعہ 8 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کے وفد کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات، وفاقی وزیر صوبائی قائدین کو گوادر کاشغر اقتصادی راہداری سے متعلق مطمئن نہ کر سکے
-
وزیر اعلی سندھ سے صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات،سندھ حکومت کو دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی، ٹارگٹڈآپریشن کے کپتان زیراعلیٰ سندھ ہیں، لہذا کسی بھی بڑی کاروائی سے قبل انکو ... مزید
-
چینی کی قیمت میں اضافہ،وزیرتجارت حکام پر برس پڑے،چینی برآمدکرنے کی اجازت کے بعد مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں 4روپے کلو اضافہ ہوگیا،چینی برآمد شروع نہیں ہوسکی،ذرائع،عالمی منڈی میں چینی کی قیمت ... مزید
-
وزیر اعظم ہیلتھ انشورنش سکیم پنجاب میں بھی جلد شروع کی جا رہی ہے ،پہلے مرحلہ میں پنجاب کے چار اضلاع نارووال ، خانیوال ، سرگودھا اور رحیم یار خان کے 12 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے
-
لاہور،پیپلز پارٹی نے راجہ پرویز اشرف کے بعض مبینہ غیر آئینی اقدامات بارے انکوائری شروع کردی
-
پشاور، میونسپل انٹر کالج وزیر باغ کی سکول ٹیچر کا دوسری جماعت کے طالبعلم کی کاپی مکمل نہ ہونے پر وحشیانہ تشد د,
-
لاہور سے 10 سال قبل اغوا ہونے والا بچہ ملتان سے بازیاب
-
پنجاب پولیس کا ملزمان کی تصاویر ویب سائٹ پر لگانے کا فیصلہ ، مجرموں اور اشتہاریوں کی تصاویر ویب سائٹ پر لگانے کا مقصد معلومات کی عام آدمی تک رسائی ہے
-
ایران کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے،سعودی وزیر دفاع
-
پیرس میں پولیس کی فائرنگ سے مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک
-
شام ،محصور علاقوں میں لوگ گھاس کھانے پر مجبور ہیں،انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس
-
فیس بک پر اینڈ رائیڈ ایپ کو کریش کرنے کا الزام
-
امریکی ریاست الاباما کی عدالت نے ہم جنس پرستوں کو شادی کے لائسنس جاری نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
-
شمالی کوریا کا ہائیڈروجن تجربہ ‘ جنوبی کوریا نے امریکہ سے سٹریٹجک ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں شروع کر دیں
-
نائیجیریا‘ بوکو حرام عسکریت پسندوں کا خودکش حملہ‘ سات افراد ہلاک
-
سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف راحیل شریف ، مشیر خارجہ سے ملاقاتیں، سعودی عرب، ایران کشیدگی اور 34ملکوں کے اسلامی فوجی اتحاد پر تبادلہ خیال،سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ مختلف شعبوں ... مزید
-
عمران فاروق قتل کیس،محسن علی،خالدشمیم نے اعتراف جرم کرلیا ،،محسن علی اورخالدشمیم نیاسسٹنٹ کمشنر اسلام آبادشعیب علی کے سامنے دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈکرایا،عمران فاروق قتل کیس کی منصوبہ ... مزید
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس،ملکی وخطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت سعودی عرب، ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال،وزیر اعظم نے پٹھان کوٹ حملے پر نریندر مودی سے ہونے والی بات چیت پر وزراء کو اعتماد ... مزید
-
پاکستان سے متعلق بھارتی پالیسی واضح اور تسلسل کے ساتھ ہے،بھارتی وزارت خارجہ ،بھارت نے پاکستان سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا مگر بارڈر پار سے دہشتگردی قبول نہیں کی جاسکتی،پٹھان کوٹ حملے کی انٹیلی جنس ... مزید
-
پاک چین کاشغر گوادراقتصادی راہداری میں تبدیلی پر تحفظات موجود ہیں،مولانا فضل الرحمان، تبدیلی سے خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے جسے د ور کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین ... مزید
-
تلور کا محدود شکار، سپریم کورٹ میں وفاق، پنجاب،سندھ اور بلوچستان نے ایکا کرلیا،کے پی کے حکومت نے غیر جانبداری کامظاہرہ کرتے ہوئے مقدمے میں نظرثانی کی درخواست دائرنہیں کی اورعدالتی فیصلے کی حمایت ... مزید
-
آرمی چیف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس،27بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی
-
پٹھان کوٹ حملہ، بھارت پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر مزید سرحدی فوجی تعینات کریگا،رپورٹ
-
قومی اسمبلی: امیر زمان،روحیل اصغر کے درمیان شناختی کارڈوں کے معاملے پر جھڑپ، نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،وقفہ سوالات کے دوران بلیغ الرحمان عبدالقہار کو مطمئن نہ کر سکے، اگلے سوال کی اجازت پر عبدالقہار ... مزید
-
سعودی عرب،ایران کشیدگی بہت بڑاایشوبن سکتاہے ،پاکستان ثالث بنے ،عمران خان ،آج دونوں ممالک کے سفارتخانوں میں جاوٴں گا، پاکستان کوداعش سے نہیں طرزحکمرانی سے خطرہ ہے ،کراچی آپریشن کوسپورٹ کرتاہوں ... مزید
-
تمام وزارتیں سینٹ و قومی اسمبلی میں تحریری جوابات اردو میں بھیجنے کی پابند ،کسی بھی وزرارت سے انگریزی میں جواب کو مسترد کر کے دوبارہ طلب کیا جائے،وزیر اعظم ہاؤس سے نیا حکم نامہ جاری
-
”چار گھنٹے کا فاصلہ طے کرنے میں 44 سال لگ گئے“،1971ء کی جنگ میں بچھڑے باپ بیٹا2016ء میں مل گئے، 80 سالہ والد خوشی کے نہال،ابراہیم کو لینے ایئرپورٹ پر تقریباً50 افراد آئے ، موقع پر موجود لوگوں کی آنکھیں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.