ڈی ایچ اے لاہور میں 16 ارب روپے کی کرپشن کا کیس نیب کے حوالے، سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی بھی شامل تفتیش

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء)ڈی ایچ اے لاہور میں 16 ارب روپے کی کرپشن کا کیس نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزموں کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے، مرکزی ملزم کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اے لاہور میں 16 ارب روپے کی کرپشن کا کیس نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے، مرکزی ملزم حماد ارشد کا ایک روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ سابق آرمی چیف کے بھائی کامران کیانی کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ ڈی جی نیب پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزم سویلین ہو یا سابق فوجی، تحقیقات قانون کے مطابق ہوں گی۔ ڈی جی نیب پنجاب کا کہنا ہے کہ کامران کیانی سے متعلق انکشافات پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، اور حماد ارشد کا مزید جسمانی ریمانڈ بھی لیں گے۔