کرپشن کے خلاف مہم تیز کی جائے،چیئرمین نیب کی ہدایات

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کرپشن کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں،چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں انہیں کراچی بیورو کی کارکردگی اور ڈاکٹر عاصم حسین کیس سمیت اہم مقدمات پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہیں بتایا گیا کہ کرپشن کے مختلف کیسز میں 172 افراد گرفتار کئے گئے ۔ 101 کرپشن کیسز کے مقدمات دائر کردیئے گئے۔ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ 240 کرپشن کیسز سے 128 کیسز کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں جس پر چیئرمین نیب نے کراچی بیورو کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ کرپشن کے خالف نیب کی مہم کو مزید تیز کریں۔

متعلقہ عنوان :