پاکستان دو طرفہ مذاکرات میں پیشرفت کیلئے اپنی سرزمین پر دہشتگردی کو پنپنے سے روکے‘ بھارت ، ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے خواہاں ہیں بھارتی وزیر مملکت قانون و انصاف ڈی وی سادانندا

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء) بھارتی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف جسٹس ڈی وی سادا نندا گوڈا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں ہے تو اسے اپنی سرزمین پر دہشتگردی کو پنپنے سے روکنا ہو گا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گوڈا نے کہا کہ اب گیند پاکستان کے کورٹ میں ہے کہ وہ دو طرف مذاکرات کو جاری رکھنے کیلئے مثبت ردعمل کا مظاہرہ کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے تو اسے اپنی سرزمین سے دہشتگردانہ سرگرمیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا جو کہ بھارت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات پر قرار رکھنے اور خطے میں امن کیلئے دوطرفہ امن مذاکرات میں پیشرفت یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم اہنگی اور اچھے تعلقات برقرار رکھنے اور قوم کے مفادات کا تحفظ کرنے کی خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :