پاکستان کا شمالی کوریا کے جوہری تجربے سے متعلق رپورٹس پرگہری تشویش کااظہار

ہفتہ 9 جنوری 2016 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء)پاکستان نے شمالی کوریاکی جانب سے حالیہ جوہری تجربے سے متعلق رپورٹس پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ہم ہمیشہ سے جوہری ہتھیاروں سے پاک کوریائی خطے کے حامی رہے ہیں،جس پرتمام فریقین کی جانب سے اتفاق رائے پایاجاتاہے ،پاکستان اس بات پرسختی سے یقین رکھتاہے کہ تمام ممالک کواپنے عالمی معاہدوں کے ضمن میں ان پرعملدرآمدکرناچاہئے ،ہم ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جوکہ خطے میں امن اوراستحکام کے لئے نقصان کاباعث بنے اور6فریقی مذاکرات کے فریم ورک میں مسئلے کے حل تک پہنچنے کے حوالے سے پہلووٴں کے خلاف ہوں

متعلقہ عنوان :