بلوچستان کے جیونی میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی،2 اہلکار شہید 3 شدید زخمی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان کا واقعہ کا نوٹس ،ملزمان کی گرفتار کی ہدایت

اتوار 10 جنوری 2016 10:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء)بلوچستان کے جیونی میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں2 اہلکار شہید 3 شدید زخمی ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتار کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

یہا ں آمدہ اطلاعات کی مطابق گزشتہ جیونی کے علاقے میں کوسٹ کارڈ کا عملہ واٹر بوزرلے کر مختلف چیک پوسٹوں پانی فراہم کرنے کیلئے جارہا تھا کہ کنٹنی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد زور داردھماکہ سے پٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی سوار حوالدار میر عبداللہ اورنائیک کشورموقع پر شہید جبکہ 3 اہلکار لانس ناک عالم ، کانسٹیل طارق اور کانٹیبل سہیل شدید زخمی ہو گئے دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی دھماکہ کے اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور لا شوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا مزید کا رروائی جیونی انتظامیہ کر رہی ہے دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے جیونی کے علاقے میں بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے سے کوسٹ گارڈ کے 2 اہلکاروں کی شہادت کے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان انتظامیہ کو ہدایت کی ہے اس واقع میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر کے انہیں کرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے کیونکہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونیوالے اہلکاروں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔

متعلقہ عنوان :