رچرڈ اولسن کی ضرب عضب کی کامیابی اور دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے اقدامات کی تعریف ، امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف سے ملاقات، افغانستان سے متعلق معاملات سمیت خطے میں سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

منگل 12 جنوری 2016 09:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12جنوری۔2016ء) پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ملاقات میں افغانستان سے متعلق معاملات سمیت خطے میں مجموعی طور پر سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی امریکی نمائندہ خصوصی نے دہشتگردی کیخلاف موثر اقدامات کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور اس سلسلے میں پاک فوج کی قربانیوں کی بھی تعریف کی