وزیرخزانہ اسحاق ڈا ر سے امریکی وفد کی ملاقات، پاک امریکہ ورکنگ گروپ کااجلاس جلدبلانے اوراقتصادی شعبے میں تعاون پراتفاق

بدھ 13 جنوری 2016 09:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13جنوری۔2016ء)وزیرخزانہ اسحاق ڈاراورامریکی وفدکے درمیان پاک امریکہ ورکنگ گروپ کااجلاس جلدبلانے اوراقتصادی شعبے میں تعاون پراتفاق کیاگیا۔منگل کے روزاسحاق ڈارسے امریکی سفیرڈیوڈہیل نے ملاقات کی ،اس ملاقات میں امریکی سینٹ کی آرمزسروسزکمیٹی کے ممبرانیش گوئیل اوردیگرحکام بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈارنے امریکی وفدکوپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پربریفنگ دی اورآپریشن ضرب عضب اوراس کے نتائج سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پاکستانی معیشت کوسوارب ڈالرکانقصان ہوچکاہے ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کومکمل طورپرسراہانہیں گیا۔ملاقات میں پاک امریکہ ورکنگ گروپ کااجلاس جلدبلانے پراتفاق کیاگیا،اسحاق ڈارنے اقتصادی اورمعاشی کامیابیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیااوردونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں تعاون پراتفاق کیاگیا

متعلقہ عنوان :