کوئلے کی ترسیل کیلئے ریلوے اور چینی کمپنی میں ویگنز کی فراہمی کا معاہدہ، 780ہوپر ویگنز، 20 بریک وینز پر 3ارب 92 کروڑ روپے لاگت آئیگی، ہوپر ویگنز 92 ٹن لوڈ کے ساتھ سو کلو میٹر کی رفتار سے سفر کریں گی ،پاور پلانٹس کو کیلئے کوئلے کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کیلئے تیز رفتار اور زبردست طاقت رکھنے والی ہوپر ویگنز درکار تھیں،سعد رفیق کا خطاب

جمعہ 15 جنوری 2016 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15جنوری۔2016ء) وزات ریلوے اور چائنہ کی انٹرنیشنل کمپنی سی آر آر سی جینن ریلوے کے درمیان کوئلے کی کراچی سے پاور پلانٹس تک ترسیل کیلئے 780ہوپر ویگنز اور 20 بریک وینز جس پر 3ارب 92 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی کا معاہدہ طے پا گیا ہے چائنہ سے منگوائی جانے والی یہ ہوپر ویگنز چار ہزار سے ساڑھے چار ہزار ہارس پاور کے حامل ہونگی 92 ٹن لوڈ کے ساتھ سو کلو میٹر کی رفتار سے سفر کریں گی اور خود کار ہونے کی وجہ سے تیس سیکنڈ میں کوئلے کو اتارنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

جمعرات کو وزارت ریلوے میں پاکستان اور چائنہ کے مابین ایم او یو تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک کے مختلف حصوں میں کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کیلئے پاور پلانٹس لگارہی ہے جس کیلئے کوئلے کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے تیز رفتار اور زبردست طاقت رکھنے والے ہوپر ویگنز درکار تھیں انہوں نے کہا کہ ان ہوپر ویگنز کے حصول کیلئے دیئے جانے والے بین الاقوامی ٹینڈرز میں چار کمپنیوں نے حصہ لیا میسرز سی آر آر سی جینن ریلوے نے تین ارب بانوے کروڑ کی کم سے کم لاگت پر بولی کی پیشکش کی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دو ارب چوبیس کروڑ چار لاکھ روپے کے 55طاقت ور ڈیزل پر چلنے والے الیکٹرک لوکوموٹو کا معاہدہ جنرل الیکٹرک سے طے پا چکا ہے ایک سوال کے جواب پر خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ریلوے کیلئے 3.7 سے 3.8 بلین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں ریلوے کا جال بچھانے کا عمل پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا مرہون منت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی راہداری کے منصوبے میں پاکستان ریلوے پر کوئی سیاسی اختلاف نہیں ہے اس منصوبے کے تحت پہلا فیز 2015ء سے 2020ء تک جبکہ دوسرا فیز 2020ء سے 2025ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے لاہور لائف لائن ہے۔ چائنہ سے ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان ریلوے کو سالانہ 6 ارب روپے کی آمدنی ہو گی جو پاکستان ریلوے کے خسارے میں کمی کا باعث بنے گی۔

متعلقہ عنوان :