میرانشاہ ، 3 کمانڈوز سمیت 79 دہشت گردوں نے رضا کارانہ ہتھیار ڈال دیئے

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء) شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں 3 کمانڈوز سمیت 79 دہشت گردوں نے رضا کارانہ طور پر سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دو ماہ میں شدت پسندوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کی رٹ تسلیم کرلی ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کثیر تعداد میں فرار بھی ہوگئے۔ گزشتہ روز کرم ایجنسی میں بھی دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر ان کی رٹ تسلیم کرلی ہے ۔