چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، نیب کے نگرانی اور جائزہ کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،نگرانی اور جائزہ نظام سے نہ صرف فیصلہ سازی بلکہ ماضی، حال اور مستقبل کے اقدامات کو آپس میں منسلک کرنے میں مدد ملتی ہے، قمر زمان چوہدری ،نیب انتظامیہ میں مختلف سطحوں پر ادارہ جاتی جائزہ میں مزید بہتری کیلئے فیصلوں پر من و عن عمل کیا جائے،اجلاس سے خطاب

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نگرانی اور جائزہ نظام سے نہ صرف فیصلہ سازی بلکہ ماضی، حال اور مستقبل کے اقدامات کو آپس میں منسلک کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے ڈی جی آپریشن نیب کو نیب کے تمام علاقائی بیوروز کے درمیان مزید ہم آہنگی پیدا کرنے اور نیب انتظامیہ میں مختلف سطحوں پر ادارہ جاتی تعاون اور جائزہ میں مزید بہتری کیلئے فیصلوں پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں نیب کے نگرانی اور جائزہ نظام (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن) پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈ کوارٹر نے نیب کے نگرانی اور جائزہ کے نظام کی حالیہ کارکردگی اور مستقبل میں اس کے اثرات سے متعلق پریزنٹیشن دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب نے نگرانی اور جائزے کا جامع نظام مرتب کیا ہے جس میں شکایات جمع کرانے، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری ، انوسٹی گیشن اور پراسیکیوشن مرحلہ اورعلاقائی دفاتر اور ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا ریکارڈ جمع کرنے سمیت مقدمے سے متعلق بریفنگ، فیصلے اور اس کے شرکاء کی فہرست اور وقت اور مقام کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو معیاری اور مقداری جائزے کے ذریعے سزا دینے کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نگرانی اور جائزہ نظام سے کارکردگی اور حاصل کردہ نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے نتائج اور اثرات سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ اینڈ ایولویشن سسٹم ترقی کیلئے اہم انتظام ہے۔ اس سے نہ صرف فیصلہ سازی بلکہ ماضی، حال اور مستقبل کے اقدامات کو آپس میں منسلک کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے ڈی جی آپریشن نیب کو ہدایت کی کہ نیب کے تمام علاقائی بیووز کے درمیان مزید ہم آہنگی پیدا کی جائے اور نیب انتظامیہ میں مختلف سطحوں پر ادارہ جاتی تعاون اور جائزہ میں مزید بہتری کیلئے فیصلوں پر من و عن عمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :