پٹھان کوٹ حملہ،بھارتی وزیرداخلہ اور وزیردفاع کی ملاقات ، پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق پاکستانی تفتیشی ٹیم کی آمد اور تفتیشی امورپر تبادلہ خیال

ہفتہ 16 جنوری 2016 09:27

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16جنوری۔2016ء) پٹھان کوٹ حملے پر ہونے والی پیش رفت پر نئی دلی میں اہم اجلاس،وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ،وزیر دفاع منوہر پاریکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر،قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ،بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکریٹری داخلہ نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں ملکی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جسکے بعد منوہر پاریکر اور راج ناتھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق پاکستانی تفتیشی ٹیم کی آمد اور تفتیشی امورپرگفتگو کی گئی اور پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔