مصالحتی مشن : نواز شریف اور جنرل راحیل آج سعودی عرب اور ایران کا ہنگامی دورہ کریں گے ،وزیر اعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کر کے ان کا موقف جانیں گے ، تنازعہ کے حل کے لئے پاکستان کی طرف سے ثالثی کی باضابطہ پیش کش کی جائے گی ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ساتھ جائیں گے ، منگل کو وطن واپسی پر رفقاسے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ، بدھ کو وزیر اعظم سوئٹزر لینڈ جائیں گے
پیر 18 جنوری 2016 09:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18جنوری۔2016ء) دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف آج (پیر) کو سعودی عرب اور ایران کے دو روزہ دورے کے لئے روانہ ہونگے۔ وزیراعظم دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرینگے اور دو طرفہ کشیدگی کے خاتمے سے متعلق بات چیت کرینگے۔ اتوار کے روز دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 18 جنوری کو سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہونگے جہاں وہ سعودی فرمانفروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت دیگر سعودی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے جبکہ ان ملاقاتوں میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سعودی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے بعد 19 جنوری کو ایران کے لئے روانہ ہونگے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم وفد کے ہمراہ ریاض سے تہران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف دونوں ملکوں کی قیادت سے عالمی اور علاقائی اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کرینگے۔
پاکستان کے سعودی عرب اور ایران کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور وزیراعظم دونوں ملکوں کی کشیدگی کو پر امن طریقے سے حل کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا یہ اقدام مسلم امہ کے وسیع تر مفاد میں ہے جبکہ پاکستان اور آئی سی کے ممبر ممالک میں برادرانہ تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف مصالحتی مشن پر آج ( پیر) کو سعودی اور ایران کا ہنگامی دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم ہاؤس ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف اور جنرل راحیل شریف سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کے خاتمے اور ثالثی کے لئے متحرک ہو گئے ۔ آج ( پیرکو ) وزیر اعظم سعودی عرب جائیں گے جبکہ اسی دن ایران کا دورہ کریں گے سعودی عرب اور ایران کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے دورے کے مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنا ہے پاکستان کی ثالثی کوششوں سے دونوں برادر اسلامی ممالک میں جلد سفارتی تعلقات معمول پر آنے کا امکان روشن ہو گیا ۔ پاکستان کی ثالثی کی ان کوششوں کے حوالے سے پوری پارلیمنٹ وزیر اعظم کی کوششوں کے حوالے سے ان کی پشت پر ہے ۔ پہلے مرحلے میں وزیر اعظم ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے اور تنازعہ کے حل کے لئے پاکستان کی تجاویز سے آگاہ کریں گے جبکہ پیر کو ہی وزیر اعظم ایران کے دارالحکومت تہران جائیں گے جہاں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعظم سعودی اور ایرانی قیادت سے تنازعہ کی وجوہات اور صورت حال کے حوالے سے ان کا موقف جانیں گے اور پاکستان کی جانب سے باضابطہ طور پر ثالثی کی پیش کش کریں گے پاکستان کی عوام نے ثالثی کی ان کوششوں سے بھرپور امیدیں وابستہ کر لیں اور توقع ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا تنازعہ کے پرامن حل کے لئے یہ سفارتی مشن کامیاب رہے گا توقع ہے وزیر اعظم وطن واپسی پر اپنے رفقاء سے صلاح مشورہ کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل طے کریں گے جبکہ پاکستان واپسی کے ایک روز بعد بدھ کو وزیر اعظم سوئٹزر لینڈ کے لئے روانہ ہو جائیں گے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں بھی ان کی اہم ملاقاتیں ہوں گی اور ان ملاقاتوں میں بھی ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری تنازعہ اور مشرق وسطی میں کشیدگی کی صورت حال کو ختم کرانے کے لئے عالمی رہنماؤں سے تبادلہ خیال اور صلاح مشورہ کریں گے ۔ یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے دونون ایوانوں میں مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال سعودی عرب اور ایران تنازعہ پر ان دنوں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بحث کا سلسلہ جاری ہے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سینٹ کو ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ دے چکے ہیں جہاں انہوں نے ڈھائی گھنٹہ کی طویل نشست میں مختلف جماعتوں کے 29 ارکان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ مشیر خارجہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کو بھی بریفنگ دے چکے ہیں آج ( پیر کو ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اوپن اجلاس میں مشرق وسطی کی صورت حال سعودی ایران تنازعہ پر پاکستان کی پوزیشن اور سعودی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان پر بریفنگ دیں گے ۔ ثالثی کے لئے وزیر اعظم کو پارلیمنٹ کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے سفارتی مشن کے دورہ کے بعد وزیر اعظم نواز شریف واپس پاکستان آ جائیں گے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 18 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
تیسرا ون ڈے،گلین میکس ویل کی شاندار اننگز، بھارت یقینی فتح سے محروم ، آسٹریلیا نے میچ اور سیریز اپنے نام کرلی ،میکس ویل نے 96 رنز کی شاندار باری کھیلی ، مین آف دی میچ قرار پائے، کوہلی کی سنچری رائیگاں ... مزید
-
تحریک انصاف موبائل کے ذریعے انٹرا پارٹی الیکشن کروا نے والی خطے کی واحد جماعت ہے ،کرنل (ر)خالد ظہور ، پارٹی سربراہ سمیت کوئی بھی الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوسکے گا،صوبوں میں غیر جانبدارانہ اور شفاف ... مزید
-
بابر اعوان کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات
-
منصوبوں کوتیز رفتاری سے آگے بڑھانے کیلئے روایتی انداز چھوڑ کرانفرادیت اور جدت سے کام کرنا ہوگا:شہبازشریف،وزیراعلیٰ کا ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں تاخیر پر برہمی کا اظہار،منصوبے ... مزید
-
فیصل آباد، دودھ دینے والے جانوروں کو خوراک بھی جعلی تیار ہونے لگی ،ناکارہ کاٹن ‘ پرانے کپڑوں ‘ کیمیکلز کلر اور پھک وغیر سے جعلی کھل تیار کرنے کانکشاف
-
کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ کا ایک ہفتے کے اندر شہر کو صاف کر کے ہر گٹر پر ڈھکن لگانے کا حکم
-
مریدکے، مسجد کے قاری نے مبینہ طور پر چار سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا،بچے کے شور پر اہل محلہ نے بچے کو قاری کے حجرے سے برآمد کیا، چھترول کرکے پولیس کے حوالے کر دیا
-
ریحام خان کی سماجی تنظیم ”مور“ کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے رابطہ کرنے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
لاہور، ہینڈ فری لگائے گانا سنتی نوجوان لڑکی ٹرین کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
-
فیصل آباد ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں لاقانونیت ‘ جدید ترین اسلحہ کی کھلے عام نمائش،ن لیگ کا بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے منتخب چیئرمین وائس چیئرمین کے اعزاز میں استقبالیہ، ... مزید
-
افغانستان،رکن صوبائی کونسل عبداللہ شنواری کے گیسٹ ہاؤس میں خودکش دھما کہ 11افراد جاں بحق 20زخمی ، عبداللہ شنواری بال بال بچ گئے، 5کی حالت تشویشناک ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،داخلی ... مزید
-
امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں،پابندیاں بیلسٹک میزائل تجربات میں ملوث ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پر عائد کی گئی ہیں
-
ایران اس دنیا کے ساتھ نئے تعلقات بنائے، صدر اوبامہ ، معاہدہ کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات اب بھی برقرار ہیں،امریکی صدر
-
ایران پر پابندیوں کا خاتمہ، مشرق وسطیٰ کی تمام سٹاک مارکیٹیں کریش کر گئیں، ایران کی طرف سے یومیہ پا نچ لاکھ بیرل اضافی تیل عالمی منڈی میں دستیاب ہوگا،عالمی منڈی میں قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
بھارت، خاتون نے وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجروال کے منہ پر سیاہی پھینک دی، سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو گر فتار کر لیا ،وزیر اعلی کے حکم پر رہا کردیا گیا ،میرا تعلق عام آدمی ہی سے ہے،خاتون
-
اٹلی ، انسانی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار3ہسپانوی باشندوں کے حق میں مظاہرہ
-
اتحادی فوج نے حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کر دیا ،بیلسٹک میزائل حوثی باغیوں کی جانب سے مآرب میں حکومتی مراکز پر داغا گیا تھا
-
امریکہ،آلودہ پانی کے باعث ایمرجنسی نافذ، پانی میں آلودگی کا معاملہ 2014 میں پانی سپلائی کرنے والے کو تبدیل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے
-
مصالحتی مشن : نواز شریف اور جنرل راحیل آج سعودی عرب اور ایران کا ہنگامی دورہ کریں گے ،وزیر اعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کر کے ان کا موقف جانیں گے ، تنازعہ کے ... مزید
-
سندھی وزیراعظم کے ساتھ غیرسندھی وزیراعظم سے مختلف سلوک کیاگیا،بلاول بھٹو، طاقت کا سرچشمہ عوام اور صرف عوام ہیں ،پیپلزپارٹی اسٹیٹس کو کیخلاف جماعت ہے ،جلد ملک کے تمام علاقوں کا دورہ کرکے کارکنوں ... مزید
-
سراج الحق کا مارچ سے ملک بھر میں کرپشن کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان،نوجوانوں کو ساتھ ملاکر ملک و قوم کو مٹھی بھر اشرافیہ سے نجات دلائینگے اور ہر نوجوان کو پاکستان کا حکمران بنائینگے، ... مزید
-
امریکا،یورپی یونین، یواین کا ایران پر عائد پابندیاں اْٹھانے کا اعلان ، ایران نے ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی ،عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی،ایران جوہری پروگرام :عالمی ایجنسی کی رپورٹ پر برطانیہ و فرانس ... مزید
-
افغان امن عمل بارے 4فریقی مذاکرات آج ہوں گے
-
پاکستانی ماہرین نے دفاعی سازو سامان اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جدید ایجادات کے ذریعے فوجی طاقت میں اضافہ کر دیا ہے،رانا تنویر حسین،کوئی بھی ملک پاکستان کے خلاف جارحیت کا سوچ بھی نہیں سکتا ، اپنی ... مزید
-
تعلیمی اداروں سے داعش کے روابط،وزارت داخلہ نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں ،ہوسٹلز کی سیکورٹی نئے سرے سے مرتب کرنے کی ہدایات کردی
-
الیکشن کمیشن پاکستان نے عدالت کو ڈھال بناکر پنجاب کے حکومت مخالف نومنتخب چیئرمینوں کے نتائج روک دیے
-
اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی۔ پی ٹی آئی نے آڈٹ رپورٹ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.