پشاور،تحصیل جمرود کارخانوں پولیس پھاٹک کے نزدیک خودکش دھماکہ،لائن افسر حاجی نواب شاہ ، ٹی یو جے خیبر کے سابق صدر محبوب شاہ اور بچے سمیت 12افراد جاں بحق ،25زخمی

بدھ 20 جنوری 2016 07:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء)تحصیل جمرود کارخانوں پولیس پھاٹک کے نزدیک منگل کے روز صبح تقریبا دس بجے پر ہونیوالے خودکش دھماکے میں خاصہ دارفورس کے لائن افسر حاجی نواب شاہ ، ٹی یو جے خیبر کے سابق صدر محبوب شاہ اور ایک بچے سمیت 12افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 25افراد زخمی ہوگئے۔زرائع کے مطابق لائن افسر نواب شاہ کارخانوں پولیس پھاٹک کے نزدیک ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا جبکہ محبوب شاہ اپنے گھر واقع باڑہ سے آرہا تھا کہ نواب شاہ کو دیکھ کر محبوب شاہ بھی ان سے ملنے پھاٹک کے قریب آئے اسی اثناء ایک خودکش بمبارنے ان دونوں کے نزدیک آکر اپنے اپ کو اڑا دیاجس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اسکی اواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کے فورا بعدنزدیک دکانوں میں اگ لگ گئی ، ہر طرف زخمیوں کی اہ و بکا شروع ہوگئی جبکہ دھماکے کے بعد لوگ اپنے اپ کو بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرموجود سیکورٹی اہلکاروں نے لوگوں کو دھماکے کی جگہ سے ہٹانے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ذرائع کے مطابق جمرود چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں خاصہ دار فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔

دھماکے کے فورا بعد پولیٹکل انتظامیہ نے امدادی کاروائیاں شروع کی لاشوں کو جمرود کے سول ہسپتال پہنچایا گیاجبکہ زخمیوں کو پشاور کے ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔دھماکہ میں تین موٹرسائیکل ،دوکیری ڈبہ جبکہ ایک الٹوموٹرکارجل گئے ہیں نزدیکی دکانوں کو جزوی نقصان پہنچاہے ،دھماکہ اتنا شدیدتھا کہ نزدیکی آبادی اوردکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ۔

جمرودخود کش دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد میں خاصہ دارفورس لائن افیسرنواب شاہ آفریدی ،صحافی محبوب شاہ آفریدی ،حوالدار گل صاحب ،عبدالرازق ،زوجہ شعیب ملک دین خیل ،زخمیوں میں حکمت ولد مرادخان ،محمداللہ ولد شاہین ،مطیع اللہ ،اتحادخان ،ناصر خان افغانی ،عبدالقادر،بادشاہ ،محنت شاہ ،محمدحکیم ،کاشف خان،اجمل ،لاشکورخان ، حاجی طارق خان ،واجد،طاہر،قاری اسرار،اخترخان،محمدعالم ،عرفان خان ،غالب خان،لیویزاہلکارظہیرخان ،اہلکارمصری خان ،اہلکارابراہیم اورمحمد عامر شامل ہیں،

متعلقہ عنوان :