پاکستان کا کروز میزائل ”رعد “کا کامیاب تجربہ ،میزائل 350 کلومیٹر تک حدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،صدر مملکت اور وزیراعظم کی انجنیئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد

بدھ 20 جنوری 2016 07:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء) پاکستان نے کروز میزائل” رعد“ کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے میزائل کے کامیاب تجربے پر انجنیئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی کروز میزائل 350 کلومیٹر تک اپنے حدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ رعد میزائل پاکستان میں تیار کیا گیا ہے ،تجربے کے دوران میزائل نے سو فیصد ہدف کا نشانہ بنالیا۔ رعد جدید نظام اور نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے۔ میزائل خشکی اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ انتہائی نچلی سطح کی پرواز کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے دشمن اس کا سراع نہیں لگا سکتا۔