خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی ،9دہشتگرد ہلاک ہوگئے

بدھ 20 جنوری 2016 07:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2016ء)پاک فضائیہ کی پاک افغان سرحدی علاقے پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی،9دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقے خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے گزشتہ روز بمباری کی ہے،جس کے نتیجے میں 9دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :