سانحہ چارسدہ،2دہشتگردوں کی عمر18 سال سے کم،نادرا نے رپورٹ تیار کر لی،رپورٹ وزیرِداخلہ کو پیش کر دی گئی،چوہدری نثار کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیوررٹی اداروں سے معلومات شیئر کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 جنوری 2016 08:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء) سانحہ چارسدہ میں ملوث چار دہشت گردوں میں سے دو دہشتگردوں کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں،نادرا نے چارسدہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کے بارے میں اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نادرا نے چارسدہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت پر اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔

چارسدہ واقعہ میں ملوث چار دہشت گردوں میں سے دو دہشتگردوں کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں۔جس کی رپورٹ وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان کو پیش کر دی گئی ہے ۔وزیرِداخلہ نے انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکیوررٹی اداروں سے مذکورہ معلومات شیئر کرنے کی ہدایت کر دی ہیں۔چار میں سے دو دہشتگردوں کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں۔