پیپلز پارٹی کی قیادت کا نیب،ایف آئی اے اور ر ینجرز کی کارروائیوں کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ، بلاول بھٹو کو قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوا کر قائد حزب اختلاف بنوانے پر غور شروع

جمعرات 21 جنوری 2016 08:21

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21جنوری۔2016ء)پیپلز پارٹی کی قیا دت نے نیب،ایف آئی اے اور ر ینجرز کی کا ررو ائیوں کے بعد قو می اسمبلی اور سینیٹ میں مو ثر اپوز یشن کا کر دا ر ادا کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری کو قو می اسمبلی کا لیکشن لڑ وا کر قو می اسمبلی میں قا ئد حز ب اختلاف بنو ا نے پر غو ر شروع کر د یا ہے پیپلز پارٹی کے ذ رائع نے بتا یا ہے کہ آصف علی زرداری نے اس ضمن میں پا رٹی ر ہنما ؤں سے صلا ح مشو رے بھی کر چکے ہیں بلا ول بھٹو زرداری کی رواں سال28سال عمر پوری ہو جا ئے گی اور وہ قو می اسمبلی کا الیکشن لڑ نے کی عمر میں آ چکے ہیں ذرائع نے بتا یا ہے کہ انہیں لا ڑ کانہ یا نوا بشاہ میں سے کسی ایک ضلع سے الیکشن لڑ وانے پر غور کیا جا ر ہا ہے ز یا دہ امکان اس بات کا ہے کہ بلا ول بھٹو زرداری لا ڑکانہ میں اس حلقہ سے الیکشن لڑ سکتے ہیں جس حلقہ سے ذو الفقا ر علی بھٹو یا پھربینظیر بھٹو الیکشن میں حصہ لیتے ر ہے ہیں ذ را ئع نے بتا یا ہے کہ پا رٹی کے اندر ایک تجو یز یہ بھی ہے کہ بلا ول بھٹو زردا ری کو2018ء کے عام الیکشن میں لا ڑ کانہ ،قمبر شہیدا کوٹ ،نوا بشا ہ ٹنڈو الہیا ر،بدین اور لیا ری سے بیک وقت 6حلقو ں سے الیکشن لڑوا یا جا ئے تا کہ ان کی پا ر لیما نی سیا ست میں انٹر ی سیا سی د ھما کہ کے سا تھ کی جا ئے۔