انوشہ رحمان نے آئندہ عام انتخابات میں بائیو میٹرک مشین استعمال کرنے کی نوید سنا دی،نادرا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تکنیکی حل پر رضا مند ہوگیا ، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے طریقہ کار سے متعلق تجاویز کمیٹی میں دی گئی ہیں،آئندہ اجلاس میں مزید پیش رفت ہو گی، وزیر مملکت آئی ٹی کی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ

جمعہ 22 جنوری 2016 10:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء) وزیر مملکت انفامیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے آئندہ عام انتخابات میں بائیو میٹرک مشین استعمال کرنے کی نوید سنا دی، نادرا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تکنیکی حل پر رضا مند ہو گیا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے طریقہ کار سے متعلق تجاویز کمیٹی میں دی گئی ہیں،آئندہ اجلاس میں مزید پیش رفت ہو گی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہا وس اسلام آبادمیں ہوا وزیر مملکت انفامیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نادرا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ٹیکنیکی حل پر رضا مند ہو گیا ہے ای وی ایم اور بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال پر کمیٹی نے 90 فیصد کام مکمل کر لیا امید ہے آئندہ عام انتخابات میں بائیو میٹرک مشین استعمال کی جا سکے گی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن نے پیش رفت کی ہے الیکشن کمیشن ای وی ایم کے ٹینڈرز جاری کر کے کمیٹی کو آگاہ کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ایک حلقہ میں استعمال ہونے والی 400مشینوں کی لاگت کے ساتھ ملک بھر کے حلقوں کے لئے تین لاکھ مشینوں پر آنے والے لاگت سے آگاہ کرے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے طریقہ کار سے متعلق تجاویز کمیٹی میں دی گئی ہیںآ ئیندہ اجاس میں مزید پیش رفت ہو گی۔