آصف زرداری کی امریکی حکام سے ملاقاتیں ،شریف حکومت کیخلاف شکا یات کے انبار لگادیئے

جمعہ 22 جنوری 2016 10:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22جنوری۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکی حکام سے ملاقاتوں میں شریف حکومت کیخلاف شکا یات کے انبار لگادیئے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری جوکہ آج کل امریکی دورے پر ہیں جہاں پر ان کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ان ملاقاتوں کے دوران سابق صدر نے شریف حکومت کی سندھ حکومت کی ناانصافیوں کی بھرپور شکایات کی ہیں سابق صدر واشنگٹن میں بھی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے اور بلاول بھٹو زرداری بھی امریکہ پہنچنے والے ہیں جس کے بعد شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر سے ملاقات کرینگے

متعلقہ عنوان :