عمران فاروق قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 23 جنوری 2016 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم خالد شمیم کا جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں مقدمہ کی سماعت سے ملزم کی جان کو خطرہ ہوسکتاہے لہذا ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی بجائے مقدمہ سماعت جیل میں ہی کی جائے اس مقدمہ کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔