پشاور: پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے صوبائی سطح پر تین ماہ کے اندر پارٹی کی تنظیم نو کیلئے ہدایت جاری کردیں ، ناراض کارکنوں کو منانے اور نئی ممبر شپ کو لانچ کرنے کا بھی اعلان ، تنظیم نو کا فیصلہ اٹھار ہ جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے ا جلاس میں کیا گیا ، سینئر پی پی رہنما

پیر 25 جنوری 2016 09:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں تین ماہ کے اندر پارٹی کی تنظیم نو کیلئے ہدایت جاری کردیں صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو کے احکامات اسلام آباد میں اٹھارہ جون کو ہونے والے اجلاس میں دیئے گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اقدام پارٹی چیئرمین کی جانب سے پارٹی کارکنوں کی جانب سے کی جانے والی شکایت کے ذریعے ہوئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ دفتر نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تنظیم نو کی مخالفت کی ہے جبکہ ناراض ا راکین بھی ہر بار آواز اٹھا رے ہیں کہ پارٹی کی تنظیم نو کیلئے تمام کارکنوں کو اعتماد میں لیا جائے پی پی رہنما کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو کیلئے مخلص ہیں لیکن مختلف گروپس پریشان نظر آرہے ہیں کہ اب کیا ہوگا انہوں نے کہا کہ صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ اسلام آباد میں اٹھارہ جنوری دو ہزار سولہ کو ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا انہوں نے کہا کہ صوبے کے معاملات اور ناراض کارکنوں کو منتظم کرنے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ساتھ ساتھ کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کے لئے ممبر شپ لانچ کرنے اور پارٹی کی تنظیم نو کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شامل ناراض اراکین میں سابق گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثر ، انجینئر طارق خٹک اور سید ایوب شاہ جبکہ صوبائی قیادت میں جنرل سیکرٹری محمد ہمایوں خان ، پیپلز لائرز فورم اکبر خان اور سیکرٹری اطلاعات لیاقت شباب شامل تھے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر خیبر پختونخوا اپنے بھائی کی وفات کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے جبکہ پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے جوائنٹ کمیٹی کے ایک رکن سید ایوب شاہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ناراض اراکین صرف پارٹی کو صحیح سمت میں دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کا واحد حل انٹرا پارٹی انتخابات ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے لوگ مرکزی قیادت جو بھی فیصلہ کرتی ہے ہم اسے قبول کرتے ہیں تاہم یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ہم ایسی تجاویز اور اپنے تجربے سے پارٹی کو آگاہ کریں پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات لیاقت شہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے قائمہ کمیٹی میں کام شروع کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ کمیٹی کو ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے