حکومت کا حج اخراجات میں کمی کا فیصلہ

پیر 25 جنوری 2016 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25جنوری۔2016ء) وفاقی حومت امسال حج اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اس کے لئے باقاعدہ سمری وزارت مذہبی امور جلد وزارت کابینہ کو ارسال کرے گی مذہبی امور ذرائع کے مطابق یہ کمی 25 سے 50 ہزار روپے تک کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

حجاخراجات میں باقاعدگی کمی کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کمی کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات کمی کے بارے میں ایک سمری تیار کی ہے جو جلد منظوری کے لئے کابینہ ڈویژن کو بھیجی جائے گی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے بھی مذہبی امور وزارت کو حج اخراجات میں کمی کا گرین سگنل دے دیا ہے اخراجات میں کمی کا فیصلہ عوام کے لئے نیک شگون ثابت ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :