وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، ملک میں امن وامان کی صورتحال ،تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کی سیکورٹی ،نادرا میں غیر قانونی شناختی کارڈز کی روک تھام سمیت ڈی پورٹیز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال،اجلاس میں نیشنل کوارڈینٹرنیکٹا احسان غنی ،چےئرمین نادرا،آئی جی اسلام آباد پولیس ،ایس ایس پی آپریشنز سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کی شرکت،ذرائع

بدھ 27 جنوری 2016 10:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملکی امن وامان کی صورتحال ،تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کی سیکورٹی ،نادرا میں غیر قانونی شناختی کارڈز کی روک تھام سمیت ڈی پورٹیز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزارت داخلہ میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں نیشنل کوارڈینٹرنیکٹا احسان غنی ،چےئرمین نادرا،آئی جی اسلام آباد پولیس ،ایس ایس پی آپریشنز سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک بھرمیں مجموعی طورپر امن وامان کی صورتحال ،تعلیمی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کی سیکورٹی ،نادرا میں غیر قانونی شناختی کارڈز کی روک تھام، ڈی پورٹیز سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اجلاس میں وزیر داخلہ نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی پر دہشت گرد حملے کو روکنے میں ناکامی اور تفتیش میں تاحال پیش رفت پر انتہائی برہمی کا اظہار بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ تھانہ کوہسار کے ایس پی سٹی احمد اقبال ،ڈی ایس پی کوہسار اور ایس ایچ اوکو معطل کردیا ہے جبکہ آئی جی اسلام آباد پولیس خالد خان خٹک کو ہدایات کی گئی ہیں کہ ایسے اقدامات سے ملکی سلامتی کو نقصان ہو سکتا ہے جبکہ ملک حالت جنگ میں انہوں نے تینوں معطل کیے گئے پولیس افسران کو چارج شیٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔