ن لیگ کے صوبائی رکن اسمبلی مسرور جتوئی کی کامیابی کالعدم قرار، سپریم کورٹ کا پی ایس 23 سندھ نوشہرہ فیروزمیں دوبارہ انتخابات کرا نیکا حکم

بدھ 27 جنوری 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رکن اسمبلی مسرور جتوئی کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔ پی ایس 23 سندھ نوشہرہ فیروزمیں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا ہے ۔سپریم کورٹ نے 11 جنوری کو فیصلہ محفوط کیا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جاری کردہ فیصلہ میں پیپلزپارٹی کے فیروز جمالی کے الیکشن ٹریبونل کے خلاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی مسرور جتوئی کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا ہے واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا اور دھاندلی کا الزام لگایا تھا جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سماعت کے بعد فیصلہ محفوط کیا تھا ۔