کراچی ،ڈاکٹر عاصم کی 450 ارب روپے کی کرپشن کا ایک اور انکشاف سامنے آگیا،ڈاکٹر عاصم نے کھاد کی قیمت850سے 1530 روپے فی بوری تک پہنچائی اور کمیشن وصول کیا

جمعرات 28 جنوری 2016 10:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28جنوری۔2016ء) ڈاکٹر عاصم کی 450 ارب روپے کی کرپشن کا ایک اور انکشاف سامنے آگیاہے ، نیب رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے کھاد کی قیمت850روپے سے 1530 روپے فی بوری تک پہنچائی اور کمیشن وصول کیا۔ گیس کی مصنوعی قلت سے قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔نیب کی جانب سے عدالت میں پیپلز پارٹی کے طاقتور ترین وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی کرپشن سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطابق اپنے دور وزارت میں عاصم حسین نے گیس کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

گیس کی مصنوعی قلت سے کھاد کی پیداوار میں کمی ہوئی اور کھاد کی فی بوری قیمت میں 680روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملزم نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے کھاد کی قیمتوں پر کمیشن بھی وصول کیا۔نیب نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم نے ٹرسٹ کے نام پر عوام کے ساتھ فراڈ کیا اور غیرقانونی طور پر اثاثہ جات بنائے۔ زمینوں پر قبضے میں سابق ڈائریکٹر لینڈ مسعود حیدر جعفری کو بھی ملزم نامزد کرکے شامل تفتیش کرلیا گیا جبکہ عاصم حسین کی کرپشن سے متعلق اسٹاک ایکسچینج اور پاکستان سکیورٹی ایکسچینج کا ریکارڈ بھی سربمہر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :