الیکشن کمیشن کوہرقسم کی کرپشن سے پاک اور عام انتخابات میں دھاندلی کے مجرمان کوسزاء دلانے کے معاملے کومنطقی انجام تک پہنچاوں گا،عمران خان ، چیئرمین نیب کو پی پی پی اورمسلم لیگ ن نے مل کرتعینات کیاہے ،دونوں مک مکاوٴکے ذریعے سے عوام کولوٹ رہے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ بناناچین کی ضرورت ہے ،یہ کریڈٹ نوازشریف کونہیں جاناچاہئے ،نوازشریف نے بہترین منصوبے کومتنازعہ بنادیا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء)تحریک انصاف کے رہنماعمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کوہرقسم کی کرپشن سے پاک کرنے اور2013ء میں انتخابات میں دھاندلی کے مجرمان کوسزاء دلانے کے معاملے کومنطقی انجام تک پہنچاوں گا،قومی احتساب بیورو کاچیئرمین پی پی پی اورمسلم لیگ ن نے مل کرتعینات کیاہے ،دونوں مک مکاوٴکے ذریعے سے عوام کولوٹ رہے ہیں ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بناناچین کی ضرورت ہے ،یہ کریڈٹ نوازشریف کونہیں جاناچاہئے ،نوازشریف نے بہترین منصوبے کومتنازعہ بنادیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2013ء کے الیکشن میں 4حلقوں میں دھاندلی کاذکردرست ثابت ہوا،انتخابات میں کرپشن کرنے والے مجرموں کوسزاء نہیں دی گئی ،سپیکرایازصادق الیکشن میں دھاندلی سے متعلق معاملے سے بچ نہیں سکتے ہیں ،21ہزارووٹوں کونادراکے ذریعے غیرقانونی طورپرمنتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیب کاچیئرمین دونوں پارٹیوں پی پی پی اورمسلم لیگ ن نے مل کرتعینات کیا،نوازشریف نے اپوزیشن کوخریداہواہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کونوازشریف نے متنازعہ بنادیا،تینوں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کوپتہ ہی نہیں ہے کہ اصل روٹ کونساہے ،اس سے چھوٹے صوبوں کے اندرغلط تاثرابھرے گا۔انہوں نے کہاکہ میٹروبسوں پرسالانہ خرچہ6ارب روپے آتاہے ،کے پی کے میں ایک کلومیٹرکامیٹروروٹ82کروڑروپے پربنالیا،جبکہ نوازشریف نے ایک کلومیٹرروٹ211کروڑروپے پربنالیاہے ،وفاقی حکومت نے ملک کی تاریخ میں ریکارڈقرضے حاصل کئے ،گزشتہ ڈیڑھ سال میں 5ہزارارب روپے کے قرضے لئے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن جب اقتدارمیں آئی ہے توکاروبارشروع کررہی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ میں چوہدری نثارعلی خان کاشکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں نے کہاکہ عمران خان پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے کیوں نہیں آتا