پاک بھارت ریل مواصلاتی معاہدے میں تین سال کی توسیع،معاہدے کی مدت 19 جنوری 2016 سے 18 جنوری 2019 تک بڑھا دی گئی ،مدت دونوں ممالک کے درمیان باہمی رضامندی سے بڑھا ئی گئی ، بھارتی میڈیا

ہفتہ 30 جنوری 2016 09:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان ریل مواصلاتی معاہدے میں تین سال کی توسیع کر دی گئی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز بھارتی وزیر خارجہ ششماسوراج نے بھارت اور پاکستان میں ریل مواصلات سے متعلق معاہدے میں توسیع دے دی ہے ریل مواصلاتی معاہدے کی مدت 19 جنوری 2016 سے 18 جنوری 2019 تک بڑھا دی گئی ۔

(جاری ہے)

معاہدے کی مدت دونوں ممالک کے درمیان باہمی رضامندی سے بڑھا دی گئی ہے اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان دو ٹرین سروس ہیں ایک ٹرین مسافروں اور سامان کو لے کر اٹاری ، واہگہ کے راستے نئی دہلی سے لاہور جاتی ہے جبکہ دوسری ٹرین صرف مسافروں کو لے کر جودھ پور سے موناباؤ کے راستے کراچی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :