2015ء میں چین پاکستان کا دوسرا بڑا کاروباری پارٹنر بن گیا ہے،چینی سفیر، اقتصادی منصوبے سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی،سن وی ڈونگ

اتوار 31 جنوری 2016 10:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء)چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سال 2015ء میں چین پاکستان کا دوسرا بڑا کاروباری پارٹنر بن گیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی لازوال ہے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوچکا ہے دو ہزار پندرہ میں چین نے پاکستان میں سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہداری منصوبے پورے پاکستان کیلئے ہے چین اس منصوبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ان کاکہنا ہے پاک چین کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم دو ہزار چھ ارب ڈالر ہے پاک چین اقتصادی تعلقات میں دو ہزار پندرہ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :