پاکستان میں زیکا وائرس کا کوئی خطرہ نہیں ہے ، عالمی ادارہ صحت

اتوار 31 جنوری 2016 10:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31جنوری۔2016ء) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیکا وائرس کا کوئی خطرہ نہیں ہے جس سے اس حوالے سے ملک میں خوف وہراس کی فضا ختم ہوسکتی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور وزارت صحت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور این ایچ ایس نے کسی تجارتی یا عالمی پابندیوں کی سفارش نہیں کی ہے ۔

(جاری ہے)

این ایچ ایس کے سیکرٹری ایوب شیخ نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وئرس نے پاکستان کا سفر کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیکا وائرس کا کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکہ میں زیکا کیسز کے بعد صورتحال مانیٹر کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ وائرس کا کوئی پوشیدہ خطرہ نہیں ہے جس کا تعلق ڈینگی فیملی سے ہے واضح رہے کہ اس بیماری سے پیدائشی بیماریاں پیدا ہوئی ہیں

متعلقہ عنوان :