خورشید احمد شاہ نے بھی عذیر بلوچ سے لا تعلقی کا اظہار کردیا ، عذیر بلوچ کون ہے اوراس پر کتنے کیسز ہیں، پیپلزپارٹی کا اس سے کو ئی تعلق ہے نہ ہی عزیر بلوچ کے معاملے کا مجھے کوئی پتہ ہے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 1 فروری 2016 09:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے بھی عذیر بلوچ سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عذیر بلوچ کون ہے اوراس پر کتنے کیسز ہیں پیپلزپارٹی کا اس سے کو ئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی عزیر بلوچ کے معاملے کا مجھے کوئی پتہ ہے پیپلزپارٹی کے رہنمااؤن کی عزیر بلوچ کے ساتھ تصایو پر میں کیابات کروں وہ یک ملطلوب ملزم تھا جو گرفتار ہو گیا اپوزیشن لیڈر ہوں اس لیے جہاں اور جب بھی حکو مت کی غفلت اور نا یلی نظر آئے گی تو اسے سامنے لا ؤں گاسکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی وطن واپسی خوشی کی بات ہے وہ اب ایوان کو ملکی حالات پر بریفنگ دیں کیو نکہ انہیں تو یہ تک پتہ نہیں کہ ملک میں آلو کتنے روپے کلو ہیں اور عوام ان کو کیسے خرید رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر ٹیکس پر ٹیکس لگتے ہیں ہم نے حکو مت کی آپریشن ضرب عضب میں مدد کی اب عوام کو سیکورٹی کے نام پر ڈرانے کا حکو مت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگاحکومت تو پیٹرول کی قیمتوں میں ٹیکس ڈال کر منافع حا صل کر تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :