ڈ ی جی ایف آئی کے تبادلے کا فیصلہ، تین نام وزیراعظم ہاؤس کو بھجوادئیے گئے

پیر 1 فروری 2016 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2016ء) وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے ڈ ی جی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ،وزارت داخلہ نے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے تین نام وزیراعظم ہاؤس کو بھجوادئیے گئے ہیں جس کے بعد حتمی اعلان چند روز میں کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے ڈ ی جی اکبر ہوتی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے اور اس سلسلے میں تین نام وزیراعظم ہاؤس کو بھجوادئیے گئے ہیں جن پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیاجائے گا ۔

وزیر اعظم پاکستان کو بھجوائے گئے تین پی ایس پی افسران میں گریڈ 22کے افسر ایڈیشنل آئی جی پنجاب ناصم الزمان ،اقبال محمود اورگریڈ 21کے افسر کیپٹن (ر) عابد قادری جو کہ ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کام کررہے ہیں ان کے نام شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :