ووٹ کے ساتھ پاکستان میں الیکشن لڑ نے کا بھی حق دو،اوورسیز پاکستانیو ں نے کمر کس لی،کو نسل فار اوورسیز پاکستانی رائٹس کے نام سے تنظیم قائم،یوکے ویورپ کے تمام پاکستانی سیاسی ،مذہبی جماعتو ں سمیت بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر بھر پور تحریک چلا نے کا اعلان

منگل 2 فروری 2016 09:12

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء)اوورسیز پاکستانیو ں کو ووٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں الیکشن لڑ نے کا بھی حق دو،اوورسیز پاکستانیو ں نے کمر کس لی،کو نسل فار اوورسیز پاکستانی رائٹس کے نام سے تنظیم قائم ،یوکے ویورپ کے تمام پاکستانی سیاسی ،مذہبی جماعتو ں سمیت بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر بھر پور تحریک چلا نے کا اعلان،سینئر صحافی اظہر جاوید تنظیم کے پہلے کوارڈی نیٹر مقررکر دئیے گئے،دریں اثناء پاکستانی سیاسی جماعتو ں کی آل پارٹیزکانفرنس کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ نون کے رہنما کمشنر فار اوورسیز پاکستانی زبیر گل،پیپلز پارٹی کے رہنما محسن باری،تحریک انصاف لندن کے صدر بیرسٹر وحید الرحمن میا ں،عوامی تحریک لندن کے جنرل سیکرٹری ساجد حسین ،جماعت اسلامی لندن کے کوارڈی نیٹر سید شوکت علی،آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر افضال صدیقی،عنصر چوہدری،محمد عثمان ،صحافتی ووکلا تنظیمو ں کے نمائندگان نے شرکت کی ،زبیر گل کا کہنا تھا پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کا ثمر دیار غیر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ضرور ملنا چاہیئے،حسن باری کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانیو ں نے وطن عزیز پر آنے والے ہر مشکل وقت میں ملک کا بڑھ چڑ ھ کر ساتھ دیا ،سید شوکت علی،بیرسٹر وحید الرحمن میاں،ساجد حسین،افضال صدیقی اورعنصرچوہدری نے بھی خطاب کیا۔