عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی کاریلیف عوام تک نہیں پہنچنے کاتاثرغلط ہے ،شاہد خاقان ،2سال میں پٹرول کی قیمت میں 41روپے کمی کی گئی،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 2 فروری 2016 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2فروری۔2016ء)وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کاریلیف عوام تک نہیں پہنچنے کاتاثرغلط ہے ،2سال میں پٹرول کی قیمت میں 41روپے کمی کی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وزیرپٹرولیم نے کہاکہ یہ تاثرغلط ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کاریلیف عوام تک نہیں پہنچایاگیاپاکستان میں تیل کی قیمتیں دنیامیں سب سے کم ہیں ،سعودی عرب میں بھی تیل کی اتنی کم قیمتیں نہیں گزشتہ دوسال میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت41روپے کم ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں رواں مال پٹرول کی قیمت5روپے جبکہ بھارت میں4پیسے گری ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ٹیکسوں میں کمی کی ہے حکومت دوسال پہلے کے مقابلے میں کم ٹیکس لے رہی ہے