محفوظ اور خوشحال پاکستان کیلئے دشمن کے ناپاک اداروں کو شکست دینگے،نوازشریف ،حکومت اور پوری قوم فوج ،انٹیلی جنس ایجنسیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،وزیراعظم ، دہشتگردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سے مدد مل رہی ہے،پائیدار امن کیلئے مستقل اقدامات کی ضرورت ہے، جنرل راحیل شریف، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس میں شرکت ، اجلاس کو دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور روابط کے بارے میں آگاہ کیا گیا

جمعہ 5 فروری 2016 09:19

اسلام آباد،راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2016ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کیلئے دشمن کے ناپاک اداروں کو شکست دینگے،حکومت اور پوری قوم فوج ،انٹیلی جنس ایجنسیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سے مدد مل رہی ہے،پائیدار امن کیلئے مستقل اقدامات کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور قومی سلامتی کے مشیر نے بھی شرکت کی۔شرکاء کو دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور روابط کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی خفیہ ایجنسیوں اور سہولت کاروں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پاکستان افغانستان سرحدی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کو باہر سے فنڈنگ اور اندر سے مدد مل رہی ہے،پائیدار امن کیلئے منتقل اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کے لئے دشمن کے ناپاک ارادوں کو شکست دیں گے،ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور خفیہ ایجنسیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،پوری قوم اور حکومت مسلح افواج،خفیہ ایجنسیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے