دہشتگردوں کا کوئی ملک ، مذہب یا فرقہ نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ ہے،آرمی چیف ، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے ، عالمی امن اور انسانی فوائد کے لئے تجربات کا تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، جنرل راحیل شریف کا انسداد دہشتگردی ٹریننگ سنٹر پبی کا دورہ، پاکستان ، مالدیپ اور سری لنکا کی مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا ، مشقوں کے شرکاء کو مبارکباد پیش

جمعہ 5 فروری 2016 09:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی ملک ، مذہب یا فرقہ نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے ، عالمی امن اور انسانی فوائد کے لئے تجربات کا تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی ٹریننگ سنٹر پبی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاکستان ، مالدیپ اور سری لنکا کی مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا آرمی چیف نے اس موقع پر مشقوں کے شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے دہشتگردوں کا کوئی مذہب ، ملک اور فرقہ نہیں ہے یہ پوری دنیا کے دشمن ہیں اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے یہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک دہائی سے دہشتگردی سے متاثر ہے اور قومی عزم اور فوجی مہارت کے باعث ہم نے دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پالیا ہے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے اور تجربات کے تبادلے کے لئے تیار ہے ہم عالمی امن اور انسانی فوائد کے لئے تجربات کا تبادلہ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد پاکستان کے دوست ممالک نے اپنے فوجیوں کی تربیت کی انہوں نے مشترکہ مشقوں کے دوران تربیت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان مشقوں سے خطے سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ہم پولیس اور قانون نافذ کرن ے والے اداروں کو انسداد دہشتگردی کی تربیت دے رہے ہیں جس کے بعد یہ ادارے دہشتگردی سے بہتر طور پر نمٹ سکیں گے آرمی چیف کے ساتھ سری لنکا ، مالدیپ ، افغانستان اور جنوبی افریقہ کے وفود نے بھی مشقوں کا معائنہ کیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا