وفاق نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 43ارب سولہ کروڑ چودہ لاکھ سے زائدکا فنڈ جاری

ہفتہ 6 فروری 2016 09:37

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6فروری۔2016ء) وفاق نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 43ارب سولہ کروڑ چودہ لاکھ سے زائدکا فنڈ جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جن میں صوبائی حکومت نے 829ملین محکمہ داخلہ اور پولیس کے ذریعے خرچ کئے محکمہ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق صوبائی حکومت کو 2013-14کے دوران 211629.84ملین روپے 2014-15میں مئی 2015تک 2153.614ملین روپے کا فنڈ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں صوبائی حکومت کو فراہم کیا گیا ہے ۔جن میں 2013-14کے دوران محکمہ داخلہ کو 416.475 ملین ، محکمہ پولیس کو 400.00ملین روپے 2014-15میں محکمہ داخلہ کو 900.000جبکہ پولیس کو 400,000ملین روپے کا فنڈ فراہم کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :