آرمی چیف سے امریکی نمائند ہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات کی، سکیورٹی کی صورتحال اور افغانستان میں امن پر تبادلہ خیال

اتوار 7 فروری 2016 10:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی کی صورتحال اور افغانستان میں امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔