وزیر اعظم نواز شریف کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ملاقات میں وفاقی حکومت کے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کی ہدایت

بدھ 10 فروری 2016 09:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ملاقات میں وفاقی حکومت کے موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وفد آج بدھ کو لاہور میں ملاقات کرے گا جس میں پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری اور پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال سے متعلق بات چیت کی جائے گی ۔

رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ملاقات کے بارے میں اہم پیغام پہنچایا گیا ہے جس میں شہباز شریف کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ملاقات میں وفاقی حکومت کے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق موقف سے پیچھے نہ ہٹنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایکشن کمیٹی کے ارکان کو واضح طور پر پیغام دیں کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جاری رہے گا ۔