پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے پر قطر کے پٹرولیم کے نمائندے اور پاکستان کے وزیرپڑولیم شاہد خاقان عباسی نے دستخط کیے، دونوں ممالک کا صحت ، تعلیم ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں تعاون برھانے پر اتفاق ، وزیراعظم نو از شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدبن خلیفہ الثانی ،کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ توانائی ،سرمایہ کاری، تجارت اور دفاع سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا، پاکستانی قطر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں قطر ہماری افرادی قوت سے بھی بھر پور فائد اٹھا سکتا ہے، نواز شر یف

جمعرات 11 فروری 2016 09:53

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء ) پاکستان اور قطر نے صحت ، تعلیم ، ایل این جی ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں تعاون برھانے پر اتفاق کرتے ہوئے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم محمدنو از شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمدبن خلیفہ الثانی ،کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ توانائی ،سرمایہ کاری، تجارت اور دفاع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے ، ملاقات میں قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی، وزیر توانائی ،و دیگر کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی،پاکستانی سفیر شہزاد احمد بھی موجود تھے ملاقات میں دنوں ممالک کے وفود کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت ،توانائی ،سرمایہ کاری ،تجارت اور صحت ،ریڈیو ٹیلی ویژن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے اور دونوں ممالک نے مفاہمتی یاداشتوں پر دسخط کر دیئے ہیں ،پاکستان کی جانب سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی یاداشت کا تبادلہ طارق فاطمی اور قطر وزیر خارجہ خالد بن محمد بن العطیہ، کے درمیان ہوا صحت کے شعبہ میں پاکستان کی جانب سے اسحاق ڈار اور قطر کی وزیر صحت نے دستخط کیے، ایل این جی کے طویل المدت معاہدے پر قطر کے پڑولیم کے نمائندے اور پاکستان کے وزیرپڑولیم شاہد خاقا ن عباسی نے دستخط کیے ، جبکہ تعلیم کے شعبے میں پاکستان سفیر شہزاد احمد اور وزیر تعلیم نے یادشت کا تبادلہ کیا ،ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان تجارت ،توانائی ،سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہ ے ، پاکستان میں سرمایا کاری کے وسیع مواقع ہیں اور موضوں ترین ملک ہے ، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہا ہے ،قطر سرمایہ کار اتھارٹی پاکستان میں موقع تلاش کرے ،پاکستان اور قطر کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت میں میں اضافہ ہوناچاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قطر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور قطر ہماری افرادی قوت سے بھی بھر پور فائد اٹھا سکتا ہے ، اس موقع پر امیر قطر نے قطر کا دورہ کرنے پر وزیرعظم شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے ، قطر کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے ۔