شیخوپورہ،ایل پی جی ٹینکر اورگاڑیوں میں تصادم ،15افراد جاں بحق،20زخمی،جاں بحق ہونیوالوں میں5معصوم بچے اور اور ایک صحافی بھی شامل ،ایل پی جی ٹینکر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی گاڑیوں اور دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، زخمیوں کے جسم 50فیصد سے زائد جھلس گئے

جمعرات 11 فروری 2016 09:53

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء)شیخوپورہ کے علاقے مانوالا کے موضع کوٹ وار کے قریب المناک ٹر یفک حادثے میں دس طلبا و طالبات اور ایک صحافی سمیت پندرہ افراد جا ں بحق اور 20 سے زائدزخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں 5معصوم بچے بھی شامل ہیں،زخمی ہونے والوں کے 50 فیصد سے زائد جسم جھلس چکے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ایل پی جی ٹینکر مانوالا سے ننکانہ جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی مہران گاڑی کے ساتھ ٹکرا گیا ۔

ٹکراتے ہی ٹینکر پھٹ گیا جس سے آگ لگنے کے باعث دو رکشے جن میں دس طلباء و طالبات سوار تھے ان کی لپیٹ میں آ گئے دونوں رکشوں ، مہران گاڑی اور ایل پی جی ٹینکر بلکل جل کر تباہ ہو گئے ۔ ایل پی جی کی آگ نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

جہاں پندرہ دکانوں کے اندر کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ دھند کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آئی آٹھ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ پہنچا دیا گیا مرنے والوں میں ایک شخص جو نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین تھا سمیت ولید ، حمزہ حماد ، شازیہ فاروق ، اور امجد علی کے نا مو ں کی شنا خت ہو سکی ہے جبکہ دیگرشناخت نہیں ہو سکی ۔

ڈی جی شیخوپورہ جواد طارق وقوعہ کی اطلا ع ملتے ہی فورا پہنچ گئے اور تمام تر امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے تھے فائر بریگیڈ اور 1122 کی ٹیمیں آگ بجھانے اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچانے کا کام سرانجام دیتی رہیں ۔ پولیس کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ تقریبا ساڑھے سات اور پونے آٹھ کے قریب پیش آیا دریں اثنا ء اس المناک حادثے میں زخمی ہونے والوں کے 50 فیصد سے زائد جسم جھلس چکے ہیں اور ان میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ ۔دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچنے کے باعث نقصان زیادہ ہوا

متعلقہ عنوان :