برطانوی وزیر داخلہ کی چوہدری نثار ٹیلی فون پر گفتگو ، دوطرفہ تعلقات ، امیگریشن اور اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 11 فروری 2016 09:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11فروری۔2016ء) برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے فون پر گفتگو میں دوطرفہ تعلقات ، امیگریشن اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز برطانوی وزیر داخلہ نے وزیر داخلہ کو فون کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات ، امیگریشن اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر تھریسامے نے کہا کہ امیگریشن کے معاملے پر دوطرفہ تعاون باعث اطمینان ہے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہیں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ ہمہ جہتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ہم دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :