پاکستان کے ایٹمی ہتھیارخطے کی تباہی کے لیے نہیں بلکہ اپنے دفاع کے لیے ہیں،سیکرٹری خارجہ،بھارت اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدوں سے خطے کا توازن خراب ہو ا ، پاکستان کو بھی نیوکلیئر سپلائی گروپ میں رکنیت دی جا ئے،تما م پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں ، اعزاز چوہدری

ہفتہ 13 فروری 2016 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور اسکے جوہر ی ہتھیار بین القوامی اصولوں کے مطابق محفوظ ہیں ،ایٹمی ہتھیارخطے کی تباہی کے لیے نہیں بلکہ اپنے دفاع کے لیے ہیں ،پاکستان بھارت سمیت تما م پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے اور پر امن ہمسائیگی کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز انسٹیوٹ آف سٹریجیز سٹیڈیز سے میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اعزاز چوہدر ی نے کہ پاکستان نے 22سال تک خطے کو نان نیوکلیئر رکھنے کی تجویز دی تھی لیکن بھارت اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدوں سے خطے کا توازن خراب ہو ا ،پڑوسی ملک بھارت نے 1974میں پہلا ایٹمی دھماکہ کیا ، ہم نیہتھیار تباہی کے لیے نہیں بنائے ہمیں ایٹم بم بنانے پر مجبور کیا گیا ہے ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطے میں تواز ن رکھنے اور اپنے دفاع کے لیے ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کوشاں ہے بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خوہاں ہے اورپرامن ہمسائیگی کی ویژن پر عمل پیراہ ہے ،پاکستان خطے میں امن کے لیے ایٹمی عدم پھیلاؤ کی کوششوں کا حامی ہے ، اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو بھی نیوکلیئر سپلائی گروپ میں رکنیت دی جانی چاہیے تاکہ خطے میں تواز ن برقرار رکھا جا سکے