افغان حکومت ، طالبان مذاکرات فروری کے آخر میں ہوں گے،مذاکرات کیلئے ابتدائی مرحلہ مکمل، پاکستان کا مذاکرات شروع کرانے میں مصالحانہ کردار

پیر 15 فروری 2016 10:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء) افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات فروری کے آخری ہفتے میں شروع ہونگے۔ مذاکرات کیلئے ابتدائی مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان دونوں فریقین کے مابین مذاکرات شروع کرانے میں مصالحانہ کردار ادا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے افغان طالبان کے متعدد دھڑوں نے مذاکرات کی میز پر آنے کی آمادگی ظاہر کردی ہے اور افغانستان کے اندر جنگ ختم کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات امریکہ ‘ چین ‘ پاسکتان اور افغانستان کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ میں شروع ہورہے ہیں ۔ دونوں دھڑوں کے مابین مذاکرات کا پہلا دور مری میں ہوا تھا تاہم ملا عمرکی ملاقات کے بعد مذاکرات کا یہ سلسلہ ختم ہوگیا تھا جو اب چار ملکوں کی کوششوں کے نتیجہ میں دوبارہ شروع ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :