پی آئی اے کی نجکاری، وفاق کا شاہی خاندان کی نجی ایئر لائن کے ساتھ خفیہ معاہدہ ،چار میں سے 3 شرائط پر عمل درآمد شروع، ایک شرط کیلئے پالیسی تیار ، 5 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا

پیر 15 فروری 2016 10:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے وفاقی حکومت نے ایک نجی ائیر لائن کے ساتھ خفیہ معاہدہ کر کے چار شرائط میں سے 3 پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے جبکہ ایک شرط کیلئے پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے دوبئی میں شاہی خاندان کی ایک نجی ایئرلائن کیساتھ خفیہ معاہدہ کر کے پی آئی اے کی 25 فیصد شیئر حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا جس میں نجی ایئرلائن نے 4 شرائط رکھی تھیں جن میں پہلی شرط پی آئی اے کے جہازوں کو جدید طرز کے سہولیات سے آراستہ کرنا، دوسری شرط نیویارک اور فرانس کے ہوٹل کی نیلامی نہ کرنا ، 5 ہزار ملازمین کو فارغ کرنا اور پائلٹس کو کنٹریکٹ پر رکھنا شامل ہیے جن میں وفاقی حکومت نے پہلی شرط کو پورا کرنے کیلئے حالیہ ای سی سی اجلاس میں 4 ارب 40 کروڑ روپے پی آئی اے کی حالت بہتر کرنے کیلئے جاری کئے تھے جبکہ دوسری شرط میں نیویارک اور فرانس کے ہوٹل جن کی مالیت 70 ارب سے زائد کی مالیت ہے کی نیلامی نہیں کی گئی ہے۔

اور تیسری شرط میں پی آئی اے کے پائلٹس کو کنٹریکٹ پر کرنے کیلئے مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے جبکہ 5 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے گولڈن شیک ہینڈ دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :