پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے مشروط نہیں ہے ،بھارتی سفیر گوتم بمباوالے

منگل 16 فروری 2016 10:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء) پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات جلد ہو گی دونوں سیکرٹری کی ملاقات پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے مشروط نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیر حملے کی تحقیقات پر رابطے ہیں ایک سوال کے جواب میں بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے سیاچن سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا ۔