کالعدم تنظیموں سے تعلقات ، فورتھ شیڈول میں شامل 15 افراد گذشتہ برس مئی سے لاپتہ ، واچ لسٹ میں شامل 254 افراد میں سے 17 کو راولپنڈی 168 کو اٹک ، 53 کو چکوال اور 16 کو جہلم پولیس کی جانب سے لسٹ میں شامل کیا گیا. محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ
منگل 16 فروری 2016 10:21
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2016ء) محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کالعدم تنظیموں سے تعلقات کی وجہ سے فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے 254 افراد میں سے 15 افراد گذشتہ برس مئی سے لاپتہ ہیں.جنوری کے آخری ہفتے میں جب پولیس نے ان کے گھروں کی تلاشی لی، تو دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے روابط رکھنے والے 4 افراد (جن کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے) اپنے گھروں سے لاپتہ پائے گئے.اسی طرح کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 5 افراد اور سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد بھی لاپتہ پائے گئے.
(جاری ہے)
صوبائی حکومت نے سی ٹی ڈی اور پولیس کو فورتھ شیڈول میں شامل لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں، ساتھ ہی شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھنے کا بھی کہا گیا ہے.فورتھ شیڈول، انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کی ایک دفعہ ہے، جس کے تحت وہ شخص جس پر دہشت گردوں سے تعلقات کا شبہ ہو، اسے زیرِنگرانی رکھا جاتا ہے، ایسے شخص کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ پولیس کے پاس روزانہ اپنی حاضری کو یقینی بنائے، ساتھ ہی انھیں گھر سے جانے اور واپسی کے اوقات کار کے حوالے سے بھی پولیس کو مطلع کرنے کا پابند کیا جاتا ہے.فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو متعلقہ پولیس تھانے میں اس حوالے سے ایک ضمانتی مچلکہ بھی جمع کرانا پڑتا ہے کہ وہ جیل سے رہا ہونے کے بعد پر امن اور اچھے برتاوٴ کا مظاہرہ کریں گے.تاہم فورتھ شیڈول میں شامل اٹک سے تعلق رکھنے والے 10 افراد نے اس قسم کے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے تھے.راولپنڈی کے ریجنل پولیس افسر (آر پی او) کو بھیجی گئی سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق واچ لسٹ میں شامل 254 افراد میں سے 17 کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے شامل کیا گیا، 168 کو اٹک پولیس، 53 کو چکوال پولیس اور 16 کو جہلم پولیس کی جانب سے لسٹ میں شامل کیا گیا.جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل وہ افراد جو اپنے گھروں سے 'لاپتہ' پائے گئے ہیں، ان میں سے 10 کا تعلق اٹک، 2 کا چکوال، 2 کا راولپنڈی اور ایک کا جہلم سے ہے.پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے فورتھ شیڈول میں شامل افراد میں سے صرف 4 کے خلاف مقدمات درج کیے جاسکے. میڈیا سے بات کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر(سی پی او) اسرار احمد عباسی نے بتایا، 'واچ لسٹ میں شامل کچھ افراد پولیس کو مطلع کیے بغیر افغانستان میں لڑائی کے لیے یا دیگر ممالک میں جاچکے ہیں.'ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پولیس، فہرست میں شامل تمام افراد کو معمول کی بنیاد پر چیک کرتی ہے
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 16 فروری 2016 کی مزید خبریں
-
حضور کی حیات مبارکہ اور تعلیمات سماجی اصلاحات پر مبنی ہے،نوازشریف ، اسلام نے سب سے پہلے خواتین کو حقوق دیئے، تاریخ کا دھارا بدلنے کیلئے کامیاب تحریک دی ہے، اسلامی معاشرے میں خواتین پر تشدد ناقابل ... مزید
-
سینٹ قائمہ کمیٹی برائے قواعد ضوابط و استحقاق اجلاس ، سند ھ رینجرز کے حکام نے جامعہ احتشامیہ پر چھاپے پر معافی طلب کر لی ، چھاپے کے دوران توہین آمیز رویہ اختیار کرنے والے رینجرز اہلکاروں کے خلاف کاروائی ... مزید
-
قبائلی علاقوں سے اسلحہ سمگل ہو کر پنجاب آتا ہے، رانا ثناء اللہ کا اعتراف، اسلحہ کی نقل و حرکت اور اسمگلنگ روکنے کی پوری کوشش کررہے ہیں ،عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا ‘عوام ... مزید
-
دہی بھلے کے بعد ”اریسہ“کی ڈش منظر عام پر آگئی ،ن لیگ نے بہتر ین”اریسہ“کی ڈش تیار اور مہمان نوازی کا حق ادا کرنے والے کو اسلام آباد کا مئیر بنا دیا گیا
-
ممتاز قادری کیس میں تمام مکاتب فکر کے سکالرز سے رہنمائی لی جائے،ہیومن رائٹس کمیٹی کا صدر مملکت کو مراسلہ
-
کراچی،سانحہ صفورا کے ملزم سعد عزیز اور طاہر منہاس کے خلاف18مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ، ملزمان اب صوبائی حکومت کی تحویل میں نہیں ،جیل حکام نے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی
-
سندھ اسمبلی میں ہندو برادری کی شادی کو رجسٹرکرنے کا بل منظور،سکھ اور پارسیوں کی شادیاں بھی رجسٹرڈ ہوں گی
-
غیر قانونی اربوں روپے کی منتقلی کیس:میاں منشاء، سٹیٹ بینک،ایف آئی اے ،ایف بی آر اور نیب کو نوٹسز جاری،دوہفتوں میں جواب طلب
-
” اب خوش ہو جا میں نہیں آؤنگی تیرے امتحان میں، یہ دشمن جان ذرا سوچ کے آنا امتحان ماحشر میں تیرا مقابلہ مجھ سے ہے،خودکشی کرنیوالی طالبہ کا پرنسپل کے نام آخری شعر
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا48ہزار روپے سے گھٹ کر47ہزار روپے کی سطح پر واپس آگیا
-
روس نے شام میں زمینی جنگ کی مخا لفت کر دی، زمینی کارروائی سے طویل جنگ شروع ہو جائیگی،،روس صدربشارالاسد کی حمایت نہیں کرتامگرانہیں ہٹانے سے خلاء پیدا ہو جائیگا ،وزیراعظم دمتری میدودوف کا انٹرویو
-
شام میں سرگرم گروپ ”پی وائی ڈی“ کا تعلق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی ہے ،ترک حکومت،ترکی کی جانب سے ہماری سرزمین پر کرد ملیشیا کو نشانہ بنانا علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے ،شام
-
بشارالاسد کو ہر حال میں اقتدار چھوڑنا ہو گا، سعودی عرب،سعودی عرب مسئلے کا سیاسی بات چیت سے حل نکالنا چاہتا ہے ایسا نہ ہوتوا تو ذمہ دارشامی حکومت اوراس کے اتحادی ہوں گے ،وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر ... مزید
-
سعودی عرب: سر سے جڑی دو بچیوں کی کامیاب سرجری،آپریشن 14 گھنٹوں میں چھ مراحل میں مکمل ہوا ۔انچارج آپریشن ٹیم
-
سعودی شہری نے اپنے مکان کو چڑیا گھر بنا لیا،گھر میں بنے چڑیا گھر میں سانپ، شیر، ہرن اور دیگر جانور رکھے گئے ہیں
-
بوکو حرام نے ہماری سرزمین پر تربیت حاصل کی:صومالوی صدر،صومالیہ میں جو داخلی سیاسی اختلافات، بدعنوانی اور شدت پسند جماعت حرکت الشباب کے حملوں کا شکار ہے، حسن شیخ محمود کا میونخ میں سکیورٹی کانفرنس ... مزید
-
بشارالاسد کو بچانے کا نیا ایرانی حربہ ،ایران کا شام میں فضائی کارروائیوں کا اعلان، صدر بشارالاسد کی جانب سے مداخلت کی درخواست پر ہماری فضائیہ فوری حرکت میں آئے گی،ترجمان، ایرانی فضائیہ
-
سوئٹزرلینڈتہران میں سعودی عرب کے سفارتی معاملات دیکھے گا،دونوں ممالک کے درمیان اتفاق ہو گیا،سوئٹزرلینڈ نے تنازعہ کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش نہیں کی، ایران کے ہمسایہ ممالک میں مداخلت بند ہونے تک ... مزید
-
فلسطین:اسرائیلی فوج پر فدائی حملوں میں دوفلسطینی شہید، 24گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد5ہو گئی،باب العامود کے مقام پر دو لڑکوں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی ،جوابی کارروائی میں دونوں مارے گے،اسرائیلی ... مزید
-
رملہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 صہیونی ہلاک،20 زخمی
-
امریکہ کا آبدوزوں کی جاسوسی کے لئے ڈرون گھوسٹ بحری جہاز کے تجربے کا اعلان
-
سعودی عرب اور یواے ای کے بعد قطربھی میدان میں آگیا، شام میں فوج اتارنے کا اعلان
-
بھا رتی احتجا ج مسترد، امریکہ نے پاکستان کوایف 16 طیاروں کی فروخت کا سرٹیفکیٹ جا ری کر دیا ، پاکستان کو جنگی طیاروں اور دیگر دفاعی سازو سامان کی فروخت امریکا کے مفاد میں ہے،.ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ... مزید
-
وفاقی دارالحکومت میں تاریخ میں پہلے میئراور ڈپٹی میئرکے انتخاب ، مسلم لیگ ن کے پینل نے میدان مارلیا،شیخ انصر میئر، چوہدری رفعت ،اعظم خان اور ذیشان شاہ ڈپٹی میئرمنتخب ،شیخ انصر نے 49،تحریک انصاف ... مزید
-
قومی اسمبلی،آزاد کشمیر میں سیاسی کارکن کی ہلاکت پر پیپلزپارٹی،تحریک انصاف کا ہنگامہ،واک آؤٹ،پیپلزپارٹی کے ارکان کی اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت، گولی لاٹھی کی سرکار نہیں چلے گی،ایوان میں ... مزید
-
پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے مشروط نہیں ہے ،بھارتی سفیر گوتم بمباوالے
-
اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے،گوادر سہراب سیکشن دسمبر2016ء میں مکمل ہوجائے گا، احسن اقبال ،ڈی آئی خان کا سنگ بنیاد آئندہ سال مارچ میں ہوجائیگا،یہ روٹ جولائی2018ء میں مکمل ہوگا،مغربی ... مزید
-
پاک سعودی عرب دفاعی تعلقات کے تحت دونوں ممالک کے افسران تربیت کیلئے بجھوائے جاتے ہیں ، ترجمان دفترخارجہ،پاکستان کاایک دستہ سعودی عرب میں تعینات ہے ،بیان
-
فرقہ وارانہ،انتہا پسندانہ موادشائع کرنے پر1818افراد کیخلاف مقدمات درج کئے،وزیرداخلہ،پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے نفرت انگیز مواد پر پابندی کا قانون بنایا، 250مجرموں کو جلد پھانسی دئیے جانے کا امکان، ... مزید
-
سپریم کورٹ ، سود کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری ،سودکا معاملہ وفاقی شریعت عدالت کے دائرہ کار میں آتا ہے،جسٹس شیخ عظمت سعید،سود سے معاشرے میں برائیاں بڑھ رہی ہیں ، اعلی عدلیہ اگر ... مزید
-
نئے ڈی جی ایف آئی اے کا تقرر، حکومت اور اپوزیشن میں بیک ڈوررابطے اورمشاورت نام پر ”معاملات طے“ کیے جانے کاانکشاف، اے آئی جی پنجاب نسیم الزمان کوچارج دینے کافیصلہ ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ... مزید
-
حکومت کو تمام ٹیکسز ڈال کر 56 روپے میں پیٹرول پڑتا ہے، 56 روپے میں سے دس روپے جگا ٹیکس کی مد میں جاتے ہیں، خورشید شاہ ،حکومت سولہ روپے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی ٹیکس وصول کررہی ہے، موجودہ حکومت نے ... مزید
-
کالعدم تنظیموں سے تعلقات ، فورتھ شیڈول میں شامل 15 افراد گذشتہ برس مئی سے لاپتہ ، واچ لسٹ میں شامل 254 افراد میں سے 17 کو راولپنڈی 168 کو اٹک ، 53 کو چکوال اور 16 کو جہلم پولیس کی جانب سے لسٹ میں شامل کیا گیا. ... مزید
-
کراچی پورٹ پر امریکی سفاتخانہ کو اربوں روپے کا پلاٹ 99سال کی لیز پر الاٹ،سینٹ کمیٹی میں انکشاف ،کمیٹی کا اظہار تشویش،معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت ، کے پی کے میں کرپشن کا خاتمہ اور ملازمتیں مقامی لوگوں ... مزید
-
پاک ایران کا گیس پروجیکٹ پھر دھندلکوں میں چلا گیا ، ایران پر پابندیاں اٹھنے کے باوجود پاکستان کے ایران سے گیس حاصل کر نے کے امکا نا ت کم
-
ایک اور جھوٹ بے نقاب:حافظ سعیدکی یونیورسٹی پر حملہ کی ٹوئٹ کا کوئی ثبوت نہیں ملا، بھارتی تحقیقات ادارے
-
پنجاب یوتھ فیسٹیول میں لاکھوں کا نقصان،نیب کا انکوائری کا فیصلہ
-
اٹلی میں تین پاکستانی تارکین وطن جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار
-
نوازشریف آج دوروزہ دورہ پرچولستان آئیں گے، دبئی کے نائب حکمران شیخ ہمدان بن راشدالمکتوم ودیگر سے ملاقاتیں کریں گے
-
وہاب ریاض نے خاموشی توڑ دی، نوجوانوں کو بھی خاص نصیحت کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.