پاکستانیوں سے پرانی دوستی ‘ پاکستان کو برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے‘ تھامس ڈریو ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے طویل المدتی مواقع ہیں، برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان میں نئے تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ،لندن میں میڈیا کو بریفنگ

بدھ 17 فروری 2016 09:06

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء) پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ پاکستانیوں سے پرانی دوستی ہے‘ پاکستان کو برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے‘ پاکستان میں سرمایہ کاری کے طویل المدتی مواقع ہیں برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ لندن میں تھامس ڈریو نے میڈیا کو اردو میں دی گئی بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں بطور ہائی کمشنر تعیناتی ان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور وہ رواں ہفتے اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میرے لیے نیا ملک نہیں پاکستانیوں سے میری پرانی دوستی ہے میں پہلے بھی پاکستان میں تعینات رہ چکا ہوں میں ایسا کام کروں گا جو دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان کو برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان برطانیہ کی نظر مین انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تجارت کے ایجنڈے پر یقین رکھتا ہوں پاکستان میں سرمایہ کاری کے طویل المدتی اور وسیع مواقع موجود ہیں برطانیہ کے سرمایہ کاروں اور برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ایک سوال پر کہا کہ برطانوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی بھرپور کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :