اختیارات کا ناجائز استعمال، وزیراعظم کیخلاف نیب کی تحقیقات تکمیل کے قریب

بدھ 17 فروری 2016 09:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2016ء) وزیراعظم کیخلاف نیب میں 2 معاملات پر انکوائری تکمیل کے قریب ہے، نیب کا کہنا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری 31 مارچ کو مکمل ہوگی۔ نیب میں وزیراعظم نواز شریف کیخلاف اختیارات سے تجاوز، خزانے کو نقصان پہنچانے اور ایف آئی اے میں غیر قانونیوں بھرتیوں کے الزامات میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

نیب کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ فارم ہاؤس تک سڑک کی تعمیر سے وزیراعظم نواز شریف نے خزانے کو ساڑھے 12 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا، اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور ایف آئی اے میں غیرقانونی بھرتیاں کیں۔ نیب ذرائع کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری 31 مارچ کو مکمل ہو گی، جبکہ دیگر معاملات پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے آج ہی نیب کی کارروائیوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔